Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

ججز کو دھمکی آمیز خطوط، آرسینک پاؤڈر کہاں سے خریدا گیا، تحقیقاتی ٹیم کے چھاپے

اسلام آباد اور راولپنڈی کے قریب واقع پنسار اسٹور کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا
شائع 07 اپريل 2024 12:19pm

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط اور آرسینک پاؤڈر موصول ہونے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیموں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے قریب واقع پنسار اسٹور کا ڈیٹا حاصل کر لیا۔

اسلام آباد میں تحقیقاتی ٹیموں نے نیوٹاؤن راولپنڈی اور آئی ٹین فور کا دورہ کیا، اور پنسار اسٹورز سے آرسینک پاؤڈر کی خریداری پر پوچھ گچھ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیموں نے پنسار اسٹورز مالکان کو ہدایت جاری کی کہ کسی قسم کے کیمیکل کی خریداری سے پہلے شاپ کیپر خریدار کی معلومات کا ریکارڈ رکھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو پاؤڈر بھرے لفافے بھیجے گئے تھے۔

لاہور میں بھی تحقیقات

واضح رہے کہ لاہور میں بھی ججز کو مشکوک خطوط موصول ہونے کی تحقیقات جاری ہیں، گزشتہ روز لاہور میں تفتیشی ٹیم نے اہم شواہد حاصل کیے، جب کہ واقعے کا مقدمہ سکیورٹی انچارج ہائی کورٹ کی مدعیت میں محمد فاضل ولد منظور شاہ اور دیگر نامعلوم ملزمان کےخلاف درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق خطوط میں ویلکم ٹو بیسلس انتھراسس تحریرکیا گیا یہ الفاظ ججز کو دھمکانے کیلئےاستعمال کیےگئے۔ خطوط سے ججز کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیسلس انتھراسس زمین سے پیدا ہونے والا بیکٹریا ہے، بیسلس انتھراسس عمومی طور پر جانوروں میں پائی جاتی ہے۔

اس حوالے سے تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا کہ فرانزک رپورٹ میں خطوط سے 70 ملی گرام آرسینک ملنے کی نشاندہی کی گئی۔

Punjab police

Pakistan Law and order situation

Suspicious Letters to Judges

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div