Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کراچی میں 5 سالہ بچے نے ڈکیتی ناکام بنا دی، ایک ڈاکو ہلاک

گلشن معمار میں ڈاکو لوٹ مار کیلئے گھر میں داخل ہوئے تھے
شائع 08 اپريل 2024 05:51am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں 5 سالہ بچے نے اپنے گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جب کہ 2 گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق گلشن معمار میں تین ڈاکو لوٹ مار کے لیے ایک گھر میں گھسے جہاں انہوں نے ایک خاتوں اور اس کے پانچ سالہ بچے حسنین م کے ہاتھ رسیوں سے باندھ کر لوٹ مار شروع کردی۔

اس دوران پانچ سالہ حسنین نے دانتوں سے پہلے اپنی رسی کھولی اور پھر والدہ کے ہاتھ کھول دیے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے فوری طور پر واقعے سے متعلق پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو گھیرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

Crime

Karachi Street Crimes

Karachi crimes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div