Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

شعیب ملک نے شاہ رخ خان کو کئی برس پہلے دوسری شادی کا بتا دیا تھا، ویڈیو وائرل

شاہ رخ خان اور شعیب ملک کی گفتگو پر ثانیہ مرزا حیران ہو گئیں
شائع 08 اپريل 2024 01:06pm

حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پرانی ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں شاہ رخ خان مذاق میں شعیب ملک کی پاکستان میں ہونے والی دوسری شادی کا اشارہ دے رہے ہیں۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’میں نے اسٹیج کے پیچھے شعیب ملک سے پوچھا کہ بھارتی اسپورٹس اسٹار سے شادی کرنے کے ان کے فیصلے پر پاکستانی لڑکیاں کیا رد عمل دے رہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ ’میں نے ان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی باری کا انتظار کریں‘۔

اس کے جواب میں ثانیہ مرزا نے مسکراتے ہوئے جھٹ سے پوچھا ’ایکسکیوز می؟

یاد رہے کہ پاکستان کے معروف سابق کرکٹر شعیب ملک بھی ان مشہور شخصیات کی صف میں شامل ہو گئے ہیں جو ایک سے زائد شادیاں کر چکے ہیں۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ شعیب ملک رشتہ ازدوج میں منسلک ہوئے تھے، یہ شادی تقریبا 13 سال تک جاری رہی، اور دوسری اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ، جن سے انہوں نے حال ہی میں اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔

تاہم جوڑے کی شادی کی خبر پر کئی صارفین ہکا بکا رہ گئے تھے، صارفین کی جانب سے حیرانگی کا اظہار اس لیے بھی کیا جا رہا تھا کیونکہ اس خبر کے حوالے سے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

تاہم ایسے صارفین بھی تھے جنھوں نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کے اختتام پر افسوس کا اظہار کیا۔

Shoaib Malik

Shahrukh Khan

lifestyle

showbiz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div