Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

مارک زکربرگ نے ایلون مسک سے حقیقی ریسلنگ کیلئے تیاری شروع کردی

فیس بُک کے بانی کی جانب سے ویڈیو انسٹاگرام پر شئیر کردی
شائع 09 اپريل 2024 01:32pm

فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ گزشتہ ماہ فیس بُک میں آنے والے تکنیکی مسئلے کے باعث چرچہ میں تھے، تاہم ان دنوں وہ اپنی ایک ویڈیو کے باعث وائرل ہیں، جہاں وہ ایکسرسائز کرتے دکھائی دیے۔

میٹا کے بانی کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں وہ 5 ماہ بعد جم کر ایکسرسائز کرتے دکھائی دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارک زکربرگ کی جانب سے سرجری کے بعد 5 ماہ بعد اب باقاعدہ جم جوائن کیا گیا ہے۔ مارک زکربرگ کو گھٹنے میں مسائل کی شکایت تھی، جس کے بعد ان کی سرجری ہوئی۔

انسٹاگرام ویڈیو شئیر کرتے ہوئے 39 سالہ بانی نے لکھا کہ 5 ماہ کی بعد از سرجری، بہتری آ رہی ہے اور واپس سے اپنی اسٹرینھ حاصل کر رہا ہوں۔

اسی دوران مارک زکربرگ نے ایک صارف نے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا جب میں واپس آجاؤں گا تو اصل فائٹرز سے لڑوں گا۔

واضح رہے گزشتہ سال نومبر میں انجری کے باعث وہ منظر عام سے غائب ہو گئے تھے، 2024 میں مارک زکربرگ کی ایم ایم اے فائٹ کے حوالے سے ٹریننگ طے ہے۔

جبکہ ٹریننگ کے حوالے سے انہوں نے اپنا پہلا ٹورنامنٹ گزشتہ سال مکمل کیا تھا، جبکہ انہون نے ایلون مسک کا چیلنج بھی قبول کر لیا ہے، جس میں دونوں کے درمیان کیج میچ ہوگا۔

جبکہ اس حوالے سے مارک زکربرگ نے حقیقی ریسلنگ کے لیے اب تیاری باقاعدہ شروع کر دی ہے۔

الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئین شپ (یو ایف سی) کے صدر دانا وائٹ کہتے ہیں کہ دونوں کھلاڑی اس فائٹ کو لے کر سنجیدہ تھے۔

فیس بک

Elon Musk

Instagram

MARK ZUCKERBRG

MMA fight

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div