Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

عید کے مصروف دن میں آسان میک اپ کس طرح ممکن ہے

ہمارے طریقے آزمائیں وقت بچائیں
شائع 09 اپريل 2024 02:02pm

عید دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرف سے منایا جانے والا ایک پرمسرت موقع ہے ، جو رمضان کے اختتام کی علامت ہے ، جو روزے اور روحانی غور و فکر کا مہینہ ہے۔

جیسے جیسے عید کا مبارک دن قریب آتا ہے،عید کی تقریبات کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہو جاتی ہیں۔

خاندان اپنے گھروں کی صفائی کرتے ہیں، انہیں رنگ برنگی سجاوٹ سے سجاتے ہیں، اور پیاروں کے ساتھ بانٹنے کے لئے لذیذ دعوتیں تیار کرتے ہیں۔

لیکن گھر کے کام کاج کے علاوہ، عید ذاتی سجاوٹ ،نئے لباس زیب تن کرنے،اپنےہاتھوں پر مہندی کے دلکش ڈیزائن لگانے،اور چمکدارزیورات سے خود کو آراستہ کرنے کا بھی ٹائم ہے۔

عید کے دن خواتین کا زیادہ زور میک اپ لگانے،کاجل سے اپنی آنکھیں اور مختلف طریقوں سے اپنے نقوش کو دلکش بنانے پر صرف ہوتاہے۔

یہاں ہم آپ کو عید کے لیے چند آسان اور فوری میک اپ کےآئیڈیاز دے رہے ہیں۔

میک کی بنیاد کے لیے سب سے پہلے اپنے چہرے پر BBکریم لگائیں۔ پھر قدرتی چمک کے لیے گالوں پر ہلکا سا بلش آن کا ٹچ دیں۔آنکھوں پرقدرتی آئی شیڈز جیسے،جیسےہلکا براون یا گلابی شیڈ لگائیں۔اور نیچرل مگر خوبصورت نظر آںے کے لیے آخر میں مسکارا کا کوٹ اور ہونٹوں پر لپ کلر لگا لیں۔

گولڈن لک

گولڈن لک دینے کےلیے آنکھوں پر گولڈ ۔ ٹونڈ آئی شیڈو سے ابتدا کریں۔ اور اس پر گہرے برونز رنگ کا شیڈ لگائیں۔

کالی یا براون آئی لائنر سے اپنی آنکھوں کے اوپر ایک لائن لگائیں اور آخر میں مسکارا کا ایک کوٹ دے دیں۔

گالوں کے لیے، برونزرنگ کے بلش آن سے اس کی چمک میں اضافہ کریں۔اور ہائی لائٹرکے ذریعے اپنے نقوش کو ابھاریں۔ اور گلوسی لپ اسٹک سے اپنا میک اپ مکمل کر لیں۔

کلر فل پاپ

برائٹ آئی شیڈوز، جیسے فیروزی، جامنی کا انتخاب کریں۔ اسے پہلے آنکھوں کے کناروں پر لگائیں اور پھر پوری آنکھ پر پھیلا دیں۔اور آخر میں مسکارا لگا لیں۔ اور باقی کا میک اپ لپ کلر اور بلش آن کے ٹچ سے مکمل کر لیں۔

کلاسک لال ہونٹ

ہونٹوں پرکلاسک لال لپ اسٹک لگالیں۔ اپنی آنکھوں پر سادہ اور ہلکا آئی شیڈ لگائیں اورآئی لائنر کی ایک پتلی لائن لگا لیں۔

اپنے چہرے کےہائی پوائنٹس پر ہائی لائٹر کے ذریعے چمک دیں۔

Women

lifestyle

beauty

make up

EID MAKE UP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div