Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

تاریخ مقرر ہوگئی، رفح پر حملہ ضرور ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم

امریکہ نے ایک بار پھر حملے کی مخالفت کردی
شائع 09 اپريل 2024 05:22pm

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ رفح کے گنجان آباد شہر پر بھرپور فوجی حملے کے لیے تاریخ مقرر کرلی گئی ہے، تاکہ جنوبی غزہ میں واقع حماس کے اس آخری گڑھ کو ختم کا جا سکے۔

رفح، غزہ کے انتہائی جنوب میں مصری سرحد کے ساتھ جڑا ہوا شہر ہے، جس میں 15 لاکھ سے زیادہ فلسطینی پناہ گزینوں نے جاری جنگ کے بعد پناہ لے رکھی ہے۔

تاہم، نیتن یاہو نے یہ نہیں بتایا کہ حملے کیلئے کونسی تاریخ مقرر کی گئی ہے، بس یہ کہا کہ ایک تاریخ طے کرلی ہے اور حملہ ضرور ہوگا۔

اسرائیل کے 27 سفارتخانے ’خوف کے باعث‘ بند ہونے کا ایرانی دعوٰی

نیتن یاہو کا یہ اعلان قاہرہ میں جاری جنگ بندی مذاکرات کے فوری بعد سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب نیتن یاہو کے اس بیان کے بعد امریکہ نے کہا ہے کہ وہ اب بھی رفح پر کسی بڑے حملے کا مخالف ہے۔

اسرائیل سے متعلق نرم پالیسی صدر اردگان کو الیکشن میں لے ڈوبی

امریکی دفتر خارجہ کے ترجان میتیھیو ملر نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک طرف رفح میں شہری آبادی کے لیے بڑا خطرہ پیدا ہو جائے گا تو دوسری جانب خود اسرائیلی سلامتی کے لیے مسائل پیدا ہوں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ’ہم مسلسل اپنے اہداف کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں۔ تاکہ اپنے تمام یرغمالیوں کو رہا کرائیں اور حماس پر مکمل فتح حاصل کریں۔‘

Israeli Prime Minister

BINYAMIN NETANYAHU

Israel Attack on Rafah