Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

علی پور میں سفاک شخص نے بیوی اور 7 بچوں کی جان لے لی

وزیر اعلیٰ پنجاب کا آئی جی کو کیس کی مکمل تحقیقات کر کے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم
شائع 11 اپريل 2024 03:32pm

پنجاب کے شہر مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں جنونی شخص نے اپنے گھر کو مقتل گاہ بنادیا، شوہر نے ہتھوڑے کے وار کر کے بیوی اور 7 بچوں کی جان لے لی تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی جی کو کیس کی مکمل تحقیقات کر کے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دے دیا۔

غربت یا پھر دیوانگی، علی پور میں باپ قاتل بن گیا، نہ شیر خوار کو چھوڑا اور نہ 8 سالہ لخت جگر پر رحم آیا۔

پولیس کے مطابق لرزہ خیز واقعہ مڈ والا میں پیش آیا، جہاں غربت اور تنگ دستی کی وجہ سے سجاد کھوکھر نامی صفاک شخص نے اپنے بیوی اور 7 بچوں کو ہتھوڑے کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 8 سال کے درمیان ہیں، تمام افراد کی میتیں سول اسپتال علی پور منتقل کر دی گئیں۔

ملزم سجاد نے خون کی ہولی کھیلنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس تھانہ صدر نے بروقت پہنچ کر اسے گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ایک ٹانگ سے معذور اور درزی کا کام کرتا ہے، ملزم سے قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

علاقہ مکین کہتے ہیں کہ قتل کی وجہ غربت ہے، ملزم سجاد بے روزگار تھا اور گھر میں جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز لڑائی جھگڑے میں اضافہ ہوا جس کے بعد ملزم نے بیوی اور بچوں کو قتل کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شوہر کے ہاتھوں بیوی سمیت 7 بچوں کے مبینہ قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے علی پور مظفرگڑھ میں ہونے والے افسوسناک واقعے پرانسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

مریم نواز شریف نے 7 بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دے دیا۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

punjab

Husband

muzaffar ghar

ali pur

mother and sons killed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div