Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

پب جی گیم کا جنون، نوجوانوں نے دوست کو قتل کر دیا

قتل کی واردات سے پہلے بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو منظر عام پر آ گئی
شائع 15 اپريل 2024 01:57pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

بورےوالا میں پب جی گیم کھیلنے والے نوجوانوں نے اپنے دوست کو بے دردی سے قتل کر دیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 18 سالہ مقتول نویں جماعت کا طالب علم تھا۔

بورےوالا تھانہ گگو منڈی کی حدود میں واقع نواحی گاوں 213 ای بی میں افسوس ناک واقع پیش آیا جہاں پب جی گیم کھیلنے والے لڑکوں نے اپنے دوست کو ہی سامنے سے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔

ملزمان مقتول کی لاش کو نہر کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قبضہ میں لے کر مزید تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ 18 سالہ مقتول ثاقب حسین نویں جماعت کا طالبعلم تھا اور اپنے دو دوستوں کے ہمراہ مل کر پب جی گیم کھیلتا اور یہ لوگ ٹک ٹاک بھی بناتے تھے۔

پولیس نے آئی ٹی ٹیکنالوجی کی مدد سے دونوں ملزمان لقمان اور عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عرصہ دراز سے پب جی گیم کھیل رہے تھے اور نفسیاتی طور پر متاثر ہو چکے تھے۔

قتل کی لززہ خیر واردات سے کچھ وقت پہلے بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل اسپتال منتقل کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پب جی گیم کھیلنے کی وجہ سے تینوں نوجوان نفسیاتی طور پر متاثر ہو چکے تھے۔

ماہر نفسیات

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ پب جی گیم کھیلنے سے بچے ذہنی طور پر بہت متاثر ہوتے ہیں وہ اپنے والدین اور رشتہ داروں کو ہی اپنا دشمن سمجھنے لگتے ہیں، ایسے افراد پر ہر وقت خوف اور ڈر کے اثرات رہتے ہیں۔

social media

Murder

Punjab police

PUBG

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div