Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

این آر او مانگنے والے کچھ اورمانگ رہےہیں، مینڈیٹ چوروں سے بات چیت نہیں ہوگئی، رؤف حسن

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سامنے قانون کا مذاق ہورہا ہے، ترجمان پی ٹی آئی
شائع 15 اپريل 2024 11:00pm

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اورخالد خورشید خان نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کا کہنا ہے کہ ملک میں انصاف کی دھجیاں بکھیریں جارہی ہیں ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سامنے قانون کا مذاق ہورہا ہے۔

رؤف حسن نے کہا کہ طاقتور حلقوں نے ملک کو کنٹرول کیا ہوا ہے ، جعلی حکومت کیخلاف پارلیمانی طاقت کا استعمال کریں گئے۔ ہمیں آج بھی ظلم و جبر کے نیچے دبایا جارہا ہے ۔ ہمارے ورکرزپر تشدد ہوا ، ٹارچر کیا گیا، حکومت کوآئین کے ساتھ کھلواڑکرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت کوآئین کے ساتھ کھلواڑکرنے کی اجازت نہیں دینگے ،کہ جلسوں کا اعلان ہوچکا این آر او مانگنے والے آج کچھ اورمانگ رہے مینڈیٹ چوری کرنے والوں سے بات چیت نہیں ہوگئی،پنجاب کے ڈی سیزسے جلسوں کی اجازت کا کہا دیا اجازت نہ ملی توکورٹ جائیں گئے۔

press conference

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Rauf Hassan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div