Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

شان کی بیٹی فلمی دنیا کاجگمگاتا ستارہ بننے کے لیے تیار

اپنے والد کی رہنمائی میں دنیا فتح کر سکتی ہوں۔ بہشت شاہد کا عزم
شائع 16 اپريل 2024 11:58am

شان شاہد ایک خوبصورت پاکستانی فلم اسٹار ہیں۔ شان شاہد کو ان کی بہترین اداکاری اور ہٹ فلموں کی وجہ سے سراہا جاتا ہے۔ ان کی مشہور فلموں میں بلندی، نکاح، مجاجن، خدا کے لیے اور وار شامل ہیں۔

اداکار شان ماضی کی مشہورفلمی اداکارہ نیلو کے صاحبزادے ہیں۔ ان کا اپناایک پیارا خاندان ہے۔ انہوں نے آمنہ بندے سے شادی کی ہے اور ان کی چار خوبصورت بیٹیاں ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ ان کی سب سے بڑی بیٹی بہشت شاہد شوبز انڈسٹری میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔

حال ہی میں شان شاہد کی اپنی بیٹی بہشت شاہد کے ساتھ ایک ویڈیو یوٹیوب پر گردش کر رہی ہے۔ ویڈیو میں شان شاہد نے اپنی ٹیلنٹڈ بیٹی کے بارے میں بات کی ہے،جس نے حال ہی میں این سی اے میں داخلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہے جس نے فلم رائٹنگ، ڈائریکشن اور اداکاری کو سنجیدگی سے لیا ہے اور جلد ہی اپنے ٹیلنٹ سے میڈیا انڈسٹری کی خدمت کرے گی۔

شان شاہد کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو میڈیا انڈسٹری میں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں اور اس پر فخر کریں گے۔

اداکار شان نے اپنی اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ ساتھ پوراملک بھی ان کی بیٹی پر فخر کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ،“ اداکاروں کے بچے اقربا پروری کی وجہ سے بے جا تنقید کا شکار ہو جاتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ہمارے بچوں کو اس فیلڈ میں آنا چاہیے، میرے والدین کی طرح ، جو کہ اسی فیلڈ سے تعلق رکھتے تھے۔ میں بہشت کو بھی میڈیا انڈسٹری میں دیکھنا چاہتا ہوں۔

اس موقع پر بہشت شاہد نے بھی انڈسٹری میں شامل ہونے پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا،’میں اپنے بڑوں کی وجہ سے نروس ہورہی ہوں، جو کہ سپر اسٹارتھے، مگر مجھے اپنے والد کی رہنمائی میسر ہے، اور ان کے ساتھ میں دنیا فتح کر سکتی ہوں۔ میں ادا کاری، ڈائریکشن اور تحریر سمیت ہر میدان میں کام کروں گی۔“

lifestyle

pakistani film andustry

pakstani flm actor

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div