Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

تجربے نہ کریں، یقین ہے ضمیر جاگیں گے، علی امین گنڈا پور

جب ضمیر جاگتے ہیں تو کہا جاتا ہے یہ ذہنی مریض ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
شائع 16 اپريل 2024 12:32pm
Imran Khan will be out of jail very soon: Ali Amin Gandapur - Aaj News

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ تجربے نہ کریں، یقین ہے ضمیر جاگیں گے۔ بانی پی ٹی آئی بہت جلد جیل سے باہر ہوں گے۔

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جب ضمیر جا گتے ہیں تو کہا جاتا ہے یہ ذہنی مریض ہے۔

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کو حقیقی آزادی دلانے کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے، عمران خان کو جعلی کیسز میں بند کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سب سے بڑا مینڈیٹ تحریک انصاف کو ملا، پی ٹی آئی سے مینڈیٹ چھین کر فارم 47 والوں کو دیا گیا، اور جب فارم 47 بنانیوالے نے اعتراف کیا تو اسے ذہنی مریض قرار دیا گیا۔

Ali Ameen gandapur

bushra bibi

Pakistan Politics

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div