Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

آج رات سے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آج رات سے ایک اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ جنوب مغربی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان
شائع 16 اپريل 2024 04:55pm

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ آج رات سے جنوب مغربی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے زیر اثر 17 اپریل کی رات سے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری تازہ ترین ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آج رات سے ایک اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ جنوب مغربی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

اس سسٹم کے زیر اثر 18 اپریل کو جامشورو، دادو، نوشہرہ فیروز، حید آباد، دادو، مٹیاری، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہ یار، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، میرپورخاص، عمر کوٹ اضلاع میں بارش ہوگی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اس سسٹم کے زیر اثر کراچی ڈویژن میں 17 اپریل کی رات اور 18 اپریل کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

Karachi Rain

weather forecast

Weather Updates

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div