Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

خاتون قرض کیلئے ’مردہ‘ انکل کو لے آئیں، بینک انتظامیہ کی ہوائیاں اُڑ گئیں

خاتون کو قرض حاصل کرنے کیلئے ایک شریک دستخط کی ضرورت تھی
شائع 17 اپريل 2024 10:28pm

برازیل کی ایک خاتون قرضہ حاصل کرنے کیلئے اپنے ”مردہ انکل“ کو بینک لے کر پہنچ گئیں، تاہم، پولیس نے انہیں بینک سے ہی گرفتار کرکے جیل پہنچا دیا۔

منگل کی صبح ایریکا ڈی سوزا ویرا نونس نامی ایک خاتون مبینہ طور پر وہیل چئیر پر بیٹھے ایک بوڑھے آدمی کو ریو ڈی جنیرو کے ایک بینک لے کر پہنچیں، انہیں قرض حاصل کرنے کیلئے ایک شریک دستخط کی ضرورت تھی۔

اس حوالے سے جو ویڈیو سامنے آئی اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایریکا میت کے پاس کرسی پر بیٹھی ہوئی تھیں اور بظاہر اپنے انکل کا جھکتا ہوا سر تھامی ہوئی تھیں۔

ویڈیو کے مطابق ایریکا نے اس مردہ آدمی سے بات کرتے ہوئے اسے ”انکل“ کہتے ہوئے مخاطب کیا اس سے مالی دستاویزات پر دستخط کرنے کو کہا جس سے وہ 3,400 ڈالر کا قرض لے سکیں۔

ایریکا ویڈیو میں کہتی ہیں ’انکل، آپ سن رہے ہیں؟ آپ کو (قرض کے معاہدے) پر دستخط کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ دستخط نہیں کرتے ہیں، تو کوئی راستہ نہیں ہے، کیونکہ میں آپ کی جگہ دستخط نہیں کر سکتی‘۔

خاتون نے مردہ شخص کی اکڑی ہوئی اپنی لنگڑی انگلیوں کے درمیان ایک قلم تھماتے ہوئے اور اسے ”سختی سے“ پکڑنے کی ہدایت بھی کی۔

ایریکا نے مزید کہا کہ ’سائن کریں تاکہ آپ مجھے مزید سر درد نہ دیں، میں اسے مزید برداشت نہیں کر سکتی‘۔

جب ایک بینک ورکر یہ بتانے کی کوشش کی کہ اس آدمی کا چہرہ بے رنگ ہے اور وہ ٹھیک نہیں لگ رہا تو ایریکا نے کہا کہ ’وہ ایسے ہی ہیں، وہ کچھ نہیں کہتے‘۔

اس کے بعد ایریکا نے کہا ’انکل، کیا آپ دوبارہ ہسپتال جانا چاہتے ہیں؟‘

بینک کے عملے کو شک گزرا تو پریشان عملے نے فوری طور پر پولیس کو فون کیا، جو وہاں پہنچی اور ایریکا کو گرفتار کر لیا۔

بعد میں اس بات کا تعین کیا گیا کہ متوفی، جس کی شناخت 68 سالہ پاؤلو رابرٹو براگا کے نام سے ہوئی ہے، بینک پہنچنے سے کئی گھنٹے قبل ہی مر چکا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ’ایریکا نے مردہ شخص سے قرض پر دستخط کرانے کی کوشش کی۔ وہ پہلے ہی مردہ بینک میں داخل ہوا تھا‘۔

پولیس نے کہا کہ وہ براگا کی موت کے حالات کا جائزہ لیں گے اور اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کریں گے کہ آیا ایریکا درحقیقت اس کی بھانجی ہے، اور کیا دیگر رشتہ دار بینک فراڈ کرنے کی مبینہ کوشش میں ملوث تھے۔

ایریکا کو دھوکہ دہی، غبن، اور لاش کے ساتھ بدسلوکی کے ذریعے چوری کے الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Brazilian Woman

Dead Uncle

Loan From Bank

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div