Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

’گوپی بہو‘ نے ’اہم جی‘ کا لیپ ٹیپ دھونے سے پہلے ڈائریکٹر کو کیا کہا؟ سالوں بعد کہی بات سچ ہوگئی

ڈائریکٹر نے جیا مانیک کی بات کیوں سنی ان سنی کردی؟
شائع 18 اپريل 2024 11:18am

جن لوگوں کی عمریں 30 سے زیادہ ہیں انہیں بھارتی چینل اسٹار پلس کے ڈرامے ”ساتھ نبھانا ساتھیا“ کا وہ مشہور سین تو یاد ہی ہوگا جس میں ”گوپی بہو“ اپنے شوہر ”اہم جی“ کا لیپ ٹاپ دھو دیتی ہیں، اگر آپ کی عمر اتنی نہیں اور آپ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں تو یہ سین آپ کی نظر سے بھی گزرا ہوگا، یہ وہی ڈرامہ ہے جس کا ڈائیلاگ ”رسوڑے میں کون تھا“ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔

اس شو کی اداکارہ جِیا مانیک المعروف گوپی بہو نے اس سین کے بارے میں کھل کر بات کی۔

ایک انٹرویو کے دوران جیا نے کہا کہ انہوں نے شو کے ڈائریکٹر سے کہا تھا کہ، ’میرے دوست میرا مزاق اڑائیں گے‘۔

آر جے نتن کے ساتھ حالیہ بات چیت کے دوران، جیا نے بتایا کہ ان کے لیے سپاٹ چہرے کے ساتھ اس منظر کو عکس بند کرانا مشکل تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں سوچ رہی تھی میں یہ بنا ہنسے کیسے کروں گی‘۔

اس سین کی شوٹنگ سے پہلے جیا نے ہدایت کار کے سامنے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’سر کیا.. میں یہ کیسے کر سکتی ہوں، میرے دوست اس کا مزاق اڑائیں گے، میری فیملی کیا سوچے گی گا؟ ناظرین کیا سوچیں گے؟ مجھے ٹرول کیا جائے گا؟‘

تاہم، ان کے خدشات کو نظر انداز کر دیا گیا اور آج تک اس منظر کو بھارتی ٹی وی شوز کے سب سے عجیب و غریب مناظر میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

”ساتھ نبھانا ساتھیا“ اسٹار پلس پر 2010 سے 2017 تک نشر ہوا۔ کئی سالوں میں شو کے کئی حصے وائرل ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ مزاحیہ میمز میں بھی تبدیل ہو گئے ہیں۔

2020 میں، شو کا مقبول ڈائیلاگ ”رسوڑے میں کون تھا“ یشراج مکھاٹے کی کمپوزیشن کے بعد انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوا تھا۔

جیا مانک اب راجپال یادو کی زیرقیادت ”زی 5“ کی فلم ”کام چالو ہے“ میں نظر آئیں گی۔

Star Plus

Gia Manek

Gopi Bahu

Ahem Ji

Gopi Bahu Laptop Washing Scene

Sath Nibhana Sathia

Indian Drama Series

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div