Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کراچی خودکش حملہ: دہشت گرد انتظار میں کھڑے تھے، پولیس ذرائع

ڈرائیور نے گاڑی تیز رفتاری سے دوڑا کر شرافی گوٹھ تھانے پہنچا دی، ذرائع
شائع 19 اپريل 2024 12:12pm

کراچی خودکش حملے سے متعلق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد انتظار میں کھڑے تھے، حملے کے بعد ڈرائیور نے گاڑی تیز رفتاری سے دوڑا کر شرافی گوٹھ تھانے پہنچائی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی دو گاڑیوں پر سوار تھے، جیسے ہی گاڑی لانڈی مانسہرہ کالونی میں اٹک پیٹرول پمپ کے قریب پہنچی تو وہاں موجود پہلے سے دہشت گردوں نے آگے والی گاڑی پر فائرنگ کی۔

دہشت گردوں کی فائرنگ کے جواب میں گاڑی کے اندر سے بھی فائرنگ ہوئی۔

پیٹرول پمپ سے کچھ فاصلے پر موجود پولیس موبائل نے فائرنگ کی آواز سنی تو اسپاٹ پر پہنچی اور مقابلہ ہوا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ آگے والی گاڑی کے قریب پہنچ کہ خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا لیا، تاہم فورچونر گاڑی کا غیر ملکی ڈرائیور اور اس میں موجود چاروں غیر ملکی محفوظ رہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فورچونر گاڑی کے غیر ملکی ڈرائیور نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی تیز رفتاری سے دوڑا کر شرافی گوٹھ تھانے پہنچا دی۔

Blast

Karachi Police

Karachi law and order situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div