Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ماریہ سے زیادتی کا الزام جھوٹ نکلا

باپ اور بھائی کو ماریہ کے کردار پر شک تھا جس پر انہوں نے اس کا گلا دبا کر قتل کردیا گیا، رپورٹ
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2024 06:32pm

ماریہ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں باپ ، بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این اے رپورٹ میں زیادتی کا الزام جھوٹا ثابت ہوا ۔

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کے مطابق ڈی این اے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماریہ سے زیادتی نہیں کی گئی۔

ڈی پو او نے مزید کہا کہ باپ اور بھائی کو ماریہ کے کردار پر شک تھا جس پر انہوں نے اس کا گلا دبا کر قتل کیا تھا ۔

واقعے کی ویڈیو کے حوالے سے بتایا گیا کہ فارنزک رپورٹ میں ویڈیو اور آواز اصلی ہے، تفتیش مکمل ہو چکی ہے ، جلد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا،

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سےتحقیقات کے لیے ملزمان فیصل،باپ اوردوسرے بھائی کےسیمپل لیےگئےتھے۔ پولیس کے مطابق واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیش آیا تھا جہاں ملزمان نےاس قتل کے بعد خاموشی سے مقتولہ ماریہ کی رات کو تدفین بھی کردی۔

punjab

Murder

Punjab police

Murder Attempt

Toba tek Singh