Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

پی بی 50 قلعہ عبداللہ: پشتونخوا میپ کے امیدوار کا 5 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کے اغواء کا الزام

خدشہ ہے کہ مزید پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو بھی اغواء کیا گیا ہو، میر وائس اچکزئی
شائع 21 اپريل 2024 09:51am

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے پشتونخوا میپ کے امیدوار میر وائس اچکزائی نے 5 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو کرنے اغواء کا الزام لگا دیا۔

میر وائس اچکزئی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 5 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو گزشتہ شب اغواء کیا گیا ہے، خدشہ ہے کہ مزید پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو بھی اغواء کیا گیا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان عملے کے ساتھ بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی سامان کو بھی ساتھ لے گئے، صورتحال سے چیف الیکشن کمشنر اور متعلقہ حکام کو آگاہ کیا ہے۔

میر وائس اچکزئی نے مطالبہ کیا کہ انتخابی عملے کو بازیاب کرکے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

بلوچستان

by election

PB 50

Pashtunkhwa Milli Awami Party

qila abdulla

mir wise achakzai

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div