Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

فلسطینی جھنڈا اتارنے کی کوشش میں اسرائیلی آبادکار کے پرخچے اُڑ گئے

فلسطینی جھنڈے کو گرانے کی کوشش میں اسرائیلی شخص زخمی
شائع 21 اپريل 2024 07:29pm
تصویر بذریعہ: اسکرین شاٹ/ ایکس اکاؤنٹ
تصویر بذریعہ: اسکرین شاٹ/ ایکس اکاؤنٹ

فلسطین میں جہاں فلسطینیوں ہی زمین تنگ کی جا رہی ہے وہیں، اب اسرائیلی غیر مقامی غزہ کی سرزمین پر قبضہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔

لیکن اس سب میں حال ہی میں فلسطینی علاقے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں ایک ہریالی والے علاقے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو سے متعلق سوشل میڈیا ویب سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو فلسطین کے علاقے کی ہے۔

تاہم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہریالی والے اس علاقے میں فلسطین کا جھنڈا لگا ہوا ہے، جبکہ پہاڑی سے نیچے کی طرف لگے اس جھنڈے کے قریب ایک شخص جاتا ہے۔

گاڑی میں سے ایک شخص ویڈیو بنا رہا تھا، جبکہ اسی دوران جوں ہی نوجوان جھنڈے کے قریب گیا تو اور جھنڈے کے ہٹانے کے لیے لات مارنے کی کوشش کی۔

تو اسی دوران اچانک دھماکہ ہوتا ہے، جس کے باعث وہ نوجوان دھوئیں میں غائب ہو جاتا ہے۔

تاہم ذرائع کے مطابق نوجوان ہلاک نہیں ہوا ہے، جبکہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Palestine

social media

bomb blast

Israel Gaza War

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div