Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

پاکستان میں طلاق کی شرح میں اضافے کی وجہ کیا ہے، صنم سعید نے بتا دیا

خواتین کا اپنے پاوں پر کھڑا ہونا اس کی ایک وجہ ہے۔ادا کارہ نے خیال ظاہر کردیا
شائع 22 اپريل 2024 09:35am

صنم سعید نے لڑ کیوں کی خود مختاری کو بڑھتی ہوئی طلاق کی وجہ ٹہرا دیا۔

صنم سعید نےبرٹش ایشین ٹرسٹ، جو ذہنی صحت کے لیے مدد فراہم کرتا ہے،کو ایک انٹرویو دیا۔ صحافی آمنہ حیدر عیسانی کو دیے گئے اس انٹرویو میں اداکارہ نے خواتین کے حقوق سے آگاہی کے موضوع پر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ کس طرح وقت بدل گیا ہے اور ملک میں بڑھتی ہوئی طلاقوں کی شرح میں کس کا کردار ہے۔

صنم سعید نےخواتین کے حقوق میں کچھ مثبت تبدیلیوں کی نشاندہی کی جس نے انہیں اب پہلے سے زیادہ محفوظ بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج خواتین معاشی طور پر زیادہ خود مختار ہیں اور اپنے حقوق سے واقف ہیں۔ ماضی میں یہ رواج نہیں تھا اور خواتین زیادہ تر اپنی مالی ضروریات کے لئے مردوں پر انحصار کرتی تھیں۔

کئی بار انہیں تعلقات کشیدہ ہونے کے باوجود کوئی اور سہارا نہیں ملتا تھا۔ اب دوربدل گیا ہے۔ اب لڑکیاں اپنے لئے کھڑی ہو گئی ہیں، جس نے طلاق کی فیصد میں اضافے میں بھی حصہ لیا ہے۔

صنم سعید کا شمار پاکستان کی قابل اور ذہین آرٹسٹوں میں ہوتا ہے۔ وہ ہمیشہ حوصلہ افزا اور سنجیدہ مواد پر کام کرتی رہتی ہیں اور لوگ ان کے کام اور انداز کو پسند کرتے ہیں۔

صنم نے اداکار محب مرزا سے شادی کی ہے اور اگرچہ یہ جوڑا خوشگوار زندگی بسر کر رہا ہے، لیکن انہوں نے ماضی میں اپنے غم، دل ٹوٹنے اور نقصانات کا بھی تجربہ کیا ہے۔

lifestyle

Pakistani celebrity

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div