Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

والدین نے غیرت کے نام پر شادی شدہ بیٹی کو زہر کھلا دیا

شوہر کی مدعیت میں مقتولہ کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
شائع 22 اپريل 2024 08:11pm

عارف والا میں غیرت کے نام پر افسوس ناک واقعہ سامنے آگیا، والدین نے اپنی ہی بیٹی کو قتل کر دیا۔

عارف والا میں تھانہ احمد یار کے علاقے میں غیرت کے نام پر والدین نے شادی شدہ بیٹی کو قتل کردیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بہن کو قتل کرنیوالے بھائی نے ریپ کا اعتراف کرلیا

وزیرآباد: شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

ملزمان نے 20 سالہ بسمہ کو کھانے میں زہر ملا کر دیا جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گئی ۔

پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ بسمہ نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، والدین کو مقتولہ پر نوجوان کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شک تھا۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے ۔

punjab

Punjab police

ONE KILLED

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div