Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ میں کراچی تجاوزات کیس جمعرات کو سماعت کیلئے مقرر

عدالت نے وزیر اعلی سندھ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردیے
شائع 23 اپريل 2024 06:19pm

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کراچی تجاوزات کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

تجاوزات کیس کی سماعت جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوگی، سپریم کورٹ نے وزیر اعلی سندھ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردیے۔

اس کے علاوہ وفاقی حکومت، چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ: کراچی کا دعویدار 5 ہزار گز کے پلاٹ سے محروم

عدالت نے شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

سپریم کورٹ نے رفاحی پلاٹوں سے قبضہ ختم کروانے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

نیشنل ایکشن پلان 2014 عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

karachi

Justice Qazi Faez Isa

Supreme Court Karachi Registry

Chief Justice Qazi Faez Isa

karachi registry

Karachi encroachment case

encroachment case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div