Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

نیشنل ایکشن پلان 2014 عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتوں، وزارت داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے
شائع 23 اپريل 2024 05:39pm

نیشنل ایکشن پلان 2014 عملدرآمد کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

شہداء فورم بلوچستان نے نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، نوابزاہ جمال رئیسانی پیٹرن انچیف شہداء فورم بلوچستان کی جانب سے ایڈووکیٹ حافظ احسان کھوکھر نے آرٹیکل 184 تھری کے تحت درخواست دائر کی۔

درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتوں، وزارت داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں شہداء کے خاندانوں کی حفاظت کے لیے آرٹیکل 9، 14، 15، 17، 18 اور 25 کے تحت بنیادی حقوق کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس ریفارمز پر فوری عملدرآمد شروع کرنے کے احکامات اور تمام عدالتوں میں زیرِ التواء دہشت گردی کے تمام مقدمات کو فوری طور پر جلد فیصلے کرنے کے احکامات دیے جائیں۔

درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے بین الاقوامی معیار کے مطابق گواہوں کے تحفظ اور پراسکیوشن پر عمل درآمد کرانے کی استدعا بھی کی گئی ہے اور شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم اور اہلخانہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سوشل میڈیا کے ذریعے دہشتگردی کی تشہیر کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

درخواست گزار نے دہشت گردوں کو پروپیگنڈے کے طور پر لاپتہ افراد کی فہرست میں شمار کروانے والوں کے خلاف قانونی ایکشن کا مطالبہ کیا۔

Supreme Court

اسلام آباد

Supreme Court of Pakistan

national action plan

National Action Plan (NAP)

Martyrs Forum Balochistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div