Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

قومی اسمبلی نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا

معاشی صحت کو بہتر بنانے کیلئے یہ بل متعارف کرایا گیا، وزیر قانون
اپ ڈیٹ 29 اپريل 2024 08:30pm

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا گیا۔

پیر کو سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور کیا گیا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے ٹیکس قوانین ترمیمی بل پر سینیٹ کی سفارشات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں، جس پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اس بل کی مخالفت کرتی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے سوال اٹھایا کہ کیا یہاں بیٹھے تمام ارکان نے اس بل کو پڑھا ہے؟۔

کراچی کی کمرشل گیس کا بڑا حصہ کوئٹہ میں استعمال کیے جانے کا انکشاف

وزیر قانون نے کہا کہ 2700 ارب کی ٹیکس مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر التواء ہیں، بل میں کچھ بنیادی اصلاحات تجویز کی گئی ہیں، 30 دن تک ریکوری میکانزم پلیس نہیں ہوگا۔

پی ٹی آئی کا پنجاب میں کسانوں کے احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ معاشی صحت کو بہتر بنانے کے لیے یہ بل متعارف کرایا گیا، 2 فاضل ممبران نے ترامیم تجویز کی ہیں، وزیراعظم اپنا اختیار چھوڑ کر ایک کمیٹی کے حوالے کر رہے ہیں، ایوان سے درخواست ہے اس بل کو منظور کیا جائے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس: نومنتخب ارکان نے رکنیت کا حلف اٹھا لیا

ایوان کی جانب سے بل کو منظور کر لیا گیا جبکہ بل میں زیب جعفر اور بیرسٹر عقیل ملک کی ترامیم بھی منظور کر لی گئیں۔

بعدازاں، قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

سینیٹ اجلاس

اس سے قبل چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر قانون کا کہنا تھا کہ بل کا مقصد ٹریبونلز میں زیر التواء ٹیکس مقدمات کو تیزی سے نمٹانا ہے۔

سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ ایسی کس بات کی عجلت تھی کہ ایوان کے صرف 3 ارکان کو لے کر ترامیم کی گئی ہیں، قانون سازی میں ارکان پارلیمنٹ کو بائی پاس کرنے کی پرانی روایت ہے، پارلیمنٹ اور جمہوری روایات کو بائی پاس کرنا غلط رویہ ہے۔

سینیٹر محسن عزیز نے سوال اٹھایا کہ اس بل کے ذریعے کس کو ریلیف دیا گیا ہے؟، اتنی عجلت میں بل پاس نہ کیا جائے، بنیادی نکات سمجھ سے باہر ہیں۔

وزیرقانون کا کہنا تھا کہ بڑے کیسز ٹریبونلز میں جائیں گے، ٹائم لائنز دی گئی ہیں، چھ چھ سال تک اسٹے آرڈر نہیں چلیں گے، ایف بی آر سے کہا کہ اپنے سینئر افسران ٹریبونلز میں بھیجیں۔

اسلام آباد

National Assembly

law minister

Azam Nazeer Tarar

azam nazir tarar

Tax Laws Amendment Bill