Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پنجاب میں ہیٹ ویو کا خطرہ، طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

بیشتر علاقوں میں 10 مئی تک 5 سینٹی گریڈ اضافے کا امکان، شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ
شائع 09 مئ 2024 11:06am

10 مئی تک پنجاب کے بیشتر علاقوں کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔ میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کا احتمال زیادہ ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 12 مئی تک بارش بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کے انتظامات کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کا خطرہ زیادہ ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دن کے وقت غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 12 مئی تک بارش ہوسکتی ہے۔

جنوبی پنجاب میں طوفانی بارشیں خارج از امکان نہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔ دن کے وقت کام کرنے والوں کے لیے لُو سے بچنے کا اہتمام لازم ہے۔

punjab

Heatwave

RAINS EXPECTED

DG PDMA