”بس بس ! قیامت ساتھ والے موڑ پر ہے“ آغا علی بھی چاہت فتح کی گلوکاری سے پریشان

آغا علی نے چاہت فتح علی خان کا گانا اپنی انسٹا اسٹوری پر شئیر کر دیا
اپ ڈیٹ 10 مئ 2024 09:45pm

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیت چاہت فتح علی خان کا گانا سن کر اداکار آغا علی خاموش نہ رہ سکے۔

استاد نصرت فتح علی خان کے شوقی ن مداح گلوکار استاد چاہت فتح علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں انہیں اپنے نئے گانے کی ریکارڈنگ کرتے دیکھا گیا۔

چاہت فتح ’لوٹوں کیخلاف‘ ہاتھوں میں لوٹے تھام کر میدان میں آگئے

گانے کی ریکارڈنگ میں چاہت فتح اے بی سی ڈی لفظوں کا استعمال کر رہے تھے جس کی ویڈیو اداکار آغا علی نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاونٹ کی ِاسٹوری پر پوسٹ کی۔

چاہت فتح علی خان نے اپنی کہانی سنا دی

چاہت فتح سے’قمیض تیری کالی’ کا نیا ورژن نہ سُنا تو کیا سُنا

اداکار نے چاہت فتح علی خان کے گانے کی ریکارڈنگ کی ویڈیو پر لکھا کہ بس بس بس ختم، قیامت ساتھ والے موڑ پر ہے۔

خیال رہے چاہت فتح علی خان اپنی منفرد گلوکاری کے باعث سوشل میڈیا پر صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں اور ان پر میمز کی بھرمار بھی خوب رہتی ہے۔