Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار

ملزم نے بیرون ملک یونیورسٹی میں فیس کی مد میں ڈسکاؤنٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر بائیس لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔
شائع 10 مئ 2024 10:05pm

بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔ ملزم شبیر احمد کو ڈی جی کوٹ فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے دھوکا دہی اور فراڈ کے ذریعے شکایت کنندہ سے بائیس لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کیا۔

ملزم شہریوں کو بیرون ملک یونیورسٹیوں میں داخلہ کے نام پہ لاکھوں روپے کا فراڈ کرتا تھا،ملزم نے بیرون ملک یونیورسٹی میں فیس کی مد میں ڈسکاؤنٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر بائیس لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔

ایف ائی اے حکام نے بتایا کہ ملزم کریڈٹ کارڈ کے ڈیٹا اکٹھا کرنے والے گروہ کا حصہ ہے۔ جو ساتھیوں کے ساتھ مل کر کریڈٹ کارڈز کے ذریعے یونیورسٹیوں کی فیس ادا کرنے میں ملوث پایا گیا۔

ملزم فراڈ کی رقم اپنے بینک اکاؤنٹس میں وصول کرتا تھا،ایف ائی اے ترجمان کے مطابق ملزم نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔

حکام کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے اور کئی لوگوں کو لوٹ چکا ہے ،ملزم سے تین اے ٹی ایم کارڈز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیامزید تفتیش جاری ہے۔

FIA

Fraud

cyber crime

ٖFIA