Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

بارک ایئر لائن نے کتوں کے لیے خصوصی فلائٹ متعارف کروادی

سفر کے دوران کتوں کو کھانے پینے کے ساتھ اسپیشل پروٹوکول بھی دیا جاتا ہے
شائع 22 مئ 2024 05:34pm

کتوں کے لیے ہوائی جہاز کا سفر آرام دہ بنادیا گیا۔ بارک ایئر لائن نے کتوں کے لیے خصوصی فلائٹ متعارف کروادی، سفر کے دوران کتوں کو کھانے پینے کے ساتھ اسپیشل پروٹوکول بھی دیا جاتا ہے۔

بارک ائیر لائن دنیا کی پہلی ائیر لائن ہے جو خاص طور پر کتوں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، جس میں کتے اپنے مالکھ کے ساتھ آرم دہ سفر کے مزہ لے سکتے ہیں۔

بارک ائیر لائن میں کتوں اور ان کے مالکان کے لیے پریمئیم پروازیں پیش کیا گیا پے۔ جس کا آغاز نیویارک سے لاس اینجلس اور لندن کے راستوں سے ہوگا۔

بارک ائیر لائن کا بین الاقوامی پرواز کا یکطرفہ کرایہ 8 ہزار ڈالر جبکہ ڈومیسٹک فلائٹس کا یکطرفہ کرایہ 6 ہزار ڈالر رکھا گیا ہے۔

سعودی عرب میں ڈانس کرنے پر مفت کافی دینے کا اعلان

اس منفرد سروس کا مقصد کتے کے مالکان کو طویل سفر میں پیش آنے والے چیلنجز سے نکالنا ہے۔

Dogs

Airline