Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کو ایک اور عہدہ مل گیا

وزیراعظم کی منظوری کےبعدکابینہ ڈویژن نےنوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 22 مئ 2024 05:35pm

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کو ایک اور وزارت کا عہدہ دے دیا، وزیر اعظم کے مشیر ہونے کے ساتھ ساتھ وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کردیا گیا، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان واپس لے لیا گیا۔

وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ اب وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ہوں گے۔

رانا ثناء اللہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور تعینات، صدر نے منظوری دے دی

رانا ثناء للہ کو ملنے والے عہدے کی منظوری وزیراعظم نے دی، جس کا نوٹیفیکیشن کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنااللہ خان کی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور تعیناتی کی منظوری دی تھی، انہیں بطور مشیر بھی وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہو تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اتحادی حکومت میں رانا ثنااللہ وزیر داخلہ کے منصب پر فائز تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ میں نئے نام شامل کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم نے پیکا ایکٹ میں ترامیم پر سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں رانا ثنااللہ کو فیصل آباد میں ان کے آبائی حلقے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

PMLN

Ahsan Iqbal

Rana Sanaullah

lahore

PM Shehbaz Sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Ministry of Inter Provincial Liaison