Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 اچانک منسوخ کردیا گیا

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 25 مئی کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا
شائع 22 مئ 2024 09:53pm

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچوں کی سیریز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

انگلینڈ کے شہر لیڈز کے ہیڈنگلے اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ شیڈول تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کو ٹاس سے آدھا گھنٹہ قبل ہی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 25 مئی بروز ہفتے کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی فائنلسٹ دونوں ٹیموں کے درمیان اس میچ کو ورلڈ کپ 2024 کی تیاریوں کے حوالے سے انتہائی قرار دیا جا رہا ہے۔

t20 series

pak vs eng

Pakistan vs England

leeds

pak vs england

pakistna vs england