Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

وینا ملک ایک بار پھر ٹرولنگ کی زد میں

خطرناک پل سے گرنے کی وائرل ویڈیومذاق بن گئی
شائع 23 مئ 2024 10:40am

حال ہی میں وینا ملک کی ایک ویڈیو ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ شمالی علاقوں کے ایک خطرناک لٹکتے ہوئے پل کو پار کر رہی ہیں۔

اس پل کو مقامی لوگ اپنے روزمرہ کے کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ وی لاگرز اور مسافر اس خطرناک پل کی ویڈیوز بھی بناتے رہتے ہیں۔

پل عبور کرتے ہوئے وینا ملک ٹھوکر کھا کر گہرے پانی میں گرنے سے بال بال بچ گئیں۔

ویسے وینا ملک کی ویڈیو کو ویوز حاصل کرنے کے لیے ٹاپ اداکاری پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ لٹکا ہوا پل خطرناک ہے، لیکن اسے آسانی سے عبور کیا جاسکتا ہے، اگر توجہ کے ساتھ کیا جائے۔ بہت سے لوگوں نے وینا ملک کو اداکاری اور لباس پہننے پر ٹرول کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ، ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ ڈراما کوئین ہیں اور یہ ویڈیو جان بوجھ کر ویوز حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے مزاحیہ تبصرے لکھے۔ کسی صارف نے انہیں ”پاکستانی راکھی ساونت“ کا لقب دے دیا۔ جبکہ ایک صارف کے نزدیک یہ سستی شہرت کا ڈرامہ ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz