Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

حرا مانی کی شئیر کی گئی تصاویر نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا

'کوئی رات میں دیکھ لے تو دل کا دورہ ہی پڑ جائے‘
شائع 16 جون 2024 04:02pm

پاکستان کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ حرا مانی نے پاکستانی کلاتھنگ برانڈ کیلئے ایک فوٹو شوٹ کروایا، لیکن جب سوشل میڈیا پر لوگوں نے تصاویر دیکھیں تو انہیں خوفناک قرار دیا اور کہا کہ اس فوٹو شوٹ نے انہیں ڈرا دیا ہے۔

حرا مانی اکثروبیشر انسٹاگرام پر برانڈز کی تشہیر کیلئے کرائے گئے فوٹو شوٹز کی تصاویر اور رِیلز شئیر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے کلاتھنگ برانڈ ”فشورہ بائے عفیفہ پرویز بلوچ“ کے سبز لباس میں فوٹوشوٹ کروایا اور تصاویر انسٹاگرام پر جاری کیں۔

پوسٹ میں شامل پہلی ہی تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے، کیونکہ اس میں حرا مانی ممکنہ طور پر کسی اونچی چیز پر کھڑی ہوئی ہیں جس کے سبب وہ دکھنے میں کافی لمبی نظر آرہی ہیں۔

حرا مانی کی یہ تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین چونک اٹھے کیونکہ تصویر میں حرا مانی انسانی قدامت سے کافی اونچی نظر آرہی ہیں۔

اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے خوف کا اظہار کیا۔

ایک انسٹاگرام صرف نے لکھا، ’ارے یہ کیسا فوٹو شوٹ ہے، دیکھ کر ڈر گئی میں‘۔

ایک اور صارف نے لکھا، ’معاف کرنا لیکن یہاں آپ گنجی چڑیل سے مل رہی ہیں‘۔

عمران عباس نے فحش مواد پر لاتعلقی کا اظہار کر دیا

ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا، ’پہلی تصویر میں جِن لگ رہی ہیں، کوئی رات میں دیکھ لے تو دل کا دورہ ہی پڑ جائے‘۔

خیال رہے کہ معروف ڈراموں ”دو بول“، ”میرے پاس تم ہو“ اور ”یقین کا سفر“ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حرا مانی کا شمار پاکستان کی شوخ مزاج حسیناؤں میں ہوتا ہے۔

hira mani

Photoshoot