Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

نان فائلرز کی 11 ہزار سے زائد سمیں بند

موبائل سمیں انکم ٹیکس جنرل آرڈ کے تحت غیر فعال کی گئیں، ترجمان ایف بی آر
اپ ڈیٹ 23 مئ 2024 04:20pm

اسلام آباد: ایف بی آر کی ہدایات پر ٹیلی فون کمپنیوں نے نان فائلرز کی تقریباً 11 ہزار سے زائد سمیں بند کردی ہیں۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق 11 ہزار سے زائد موبائل سمیں انکم ٹیکس جنرل آرڈ کے تحت غیر فعال کی گئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 22 مئی تک 11 ہزار 252 سمز بلاک کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ حالی دنوں میں ایف بی آر نے بتایا تھا کہ اس کی ہدایت پر نان فائلرز کی 9 ہزار سے زائد سمیں بند کردی گئی تھیں۔

علاوہ ازیں جن لوگوں نے اپنے ریٹرنز جمع کردیے تھے ان کی سمیں فوری فعال کردی گئی تھیں۔

sim block

tax non filer

Non Filler