Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

اسلام آباد میں شدید گرمی اور ہیٹ ویوزکی لہر، متعدد طلبہ بے ہوش

سیکرٹری وزارت تعلیم نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر سیکرٹری پاورڈویژن کومراسلہ لکھ دیا
اپ ڈیٹ 23 مئ 2024 07:31pm
بشکریہ سنو نیوز
بشکریہ سنو نیوز

اسلام آباد میں شدید گرمی اور ہیٹ ویوزکی لہر کے سبب اسکول آنے والے متعدد طلبہ کی حالت غیر ہوگئی۔

ہیٹ ویوکا شکاراسکول کے بچوں کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج ڈھوک گنگال کے وفاقی گورنمنٹ اسکول کی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے طالبات کلاس روم میں بے ہوش ہو گئے ہیں ۔

دوسری جانب گرم موسم کے پیش نظر والدین نے بھی اسکولو ں میں چھٹیوں دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

سیکرٹری وزارت تعلیم کا سیکرٹری پاورڈویژن کومراسلہ

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر سیکرٹری وزارت تعلیم نے سیکرٹری پاورڈویژن کومراسلہ ارسال کر دیا ۔

ہیٹ ویو کے خطرے اور وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر سیکرٹری وزارت تعلیم نےاسکول ٹائمنگ میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سیکرٹری پاورڈویژن کومراسلہ لکھ دیا۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں موسم انتہا کا گرم ہے، شہر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا جاتا ہے شدید گرمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث طلباء کے بےہوش ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

بجلی کی عدم فراہمی اور گرمی کی وجہ سے 400 سے زائد تعلیمی ادارے متاثر ہورہے ہیں موسم گرما کی تعطیلات تک تعلیمی اداروں میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے۔

اسلام آباد

Heat Wave

Heatwave

Heat stroke

HEAT ALERTS