Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
10 Dhul-Hijjah 1445  

قومی زرمبادلہ کے ذخائر میں 22 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ

ملک میں مجموعی ذخائر 14 ارب 58 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہوگئے،اسٹیٹ بینک
شائع 23 مئ 2024 09:27pm

قومی زرمبادلہ کے ذخائر میں 22 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہو گیا ، اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں مجموعی ذخائر 14 ارب 58 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 17مئی2024 کو ختم ہونے والے ہفتےکےدوران ذخائرمیں 22 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 9 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر 5 ارب 42 کروڑ 84 لاکھ ڈالر جبکہ ملک میں کل زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 58 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

State Bank Of pakistan

Foreign Exchange