Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

وزیر اعظم شہباز شریف کے پہلے دورہ چین کی تیاریاں مکمل

وزیر اعظم شہباز شریف کا اقتدار سنبھالنے کے بعد چین کا پہلا دورہ ہوگا۔
شائع 23 مئ 2024 10:31pm

وزیر اعظم شہباز شریف جون کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمرا وفاقی وزرا بھی دو یا تین روز ہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں ایم ایل ون اور سی پیک فیز 2 کے معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف چینی صدر اور وزیراعظم اور پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق چینی سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ چین کیلئے چار تا چھ جون اور چار تا سات جون کی تاریخیں تجویز کردی گئیں۔

PMLN

China Visit

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

PM SHAHBAZ SHARIF