Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

ماہرہ خان کی اذان سمیع کے ساتھ رومانٹک بی ٹی ایس ڈانس ویڈیو وائرل

دونوں اپنے گانے 'تو' پر ایک ساتھ رقص کررہے ہیں
شائع 24 مئ 2024 10:50am

ماہرہ خان نےاذان سمیع کی سالگرہ پر ان کے ساتھ ڈانس کی بی ٹی ایس ویڈیو جاری کردی، جہاں دونوں اپنے گانے ’تو‘ پر ایک ساتھ رقص کررہے ہیں۔

معروف موسیقار و گلوکار عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے 22 مئی کو اپنی سالگرہ منائی۔ کئی البمز میں اپنی روح پرور موسیقی کے لئے مشہور اذان نے انڈسٹری میں اپنا نام بنالیا ہے۔

عدنان سمیع کی اپنے بیٹے، اذان سمیع خان کو سالگرہ کی مبارکباد

ان کے اس خاص دن پر انڈسٹری کے کئی دوستوں اور ساتھیوں نے انہیں نیک خواہشات کا پیغام بھیجا۔ ان کی قریبی دوست ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اذان کے ساتھ کچھ خوبصورت یادیں شیئر کیں۔ انہوں نے اپنے گانے ”تو“ کی ایک ویڈیو اور ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اذان کو گلے لگا رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “میرے پیارے اذان… خدا کرے کہ ہمارے پاس جو کچھ ہے وہ اور اور ہو۔ زیادہ جادو، زیادہ محبت، اور زیادہ موسیقی۔۔ انشاء اللہ۔ آئی لو یو۔ اور خدا کے واسطے جلدی کرو اور گریمی نوم حاصل کرو۔ میں انتظار کر رہی ہوں۔ سالگرہ مبارک ہو۔ “

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اذان نے اس سے قبل ماہرہ خان کے ساتھ فلم ”سپر اسٹار“ میں کام کیا تھا جہاں انہوں نے اسکرین پلے لکھا تھا اور میوزک کمپوز کیا تھا۔

یاد رہے کہ، اذان کو ان کے والد عدنان سمیع کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد بھی موصول ہوئی۔ اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر، عدنان سمیع نے اپنے اکلوتے بیٹے اذان کے ساتھ ایک نئی تصویر پوسٹ کی،اور انہیں ان کی 31 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی تھی۔

mahira khan

entertainment

lifestyle

showbiz celebrities