Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

’مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار چاہت فتح علی خان ہوگا‘، بدوبدی گرل نے دھمکی دیدی

مجھے حاصل ہونے والی شہرت چاہت کو ہضم نہ ہوئی،
اپ ڈیٹ 07 جون 2024 01:15am

معروف شخصیت چاہت فتح علی خان کے گانے بدو بدی میں ان کے ساتھ دکھائی دینے والی ماڈل وجدان راؤ نے گلوکار سے متعلق ایک پریس کانفرنس میں بڑا انکشاف کردیا۔

حال ہی میں چاہت فتح علی خان کے مشہور گانے ’اکھ لڑی بدو بدی‘ نے یوٹیوب پر 27 ملین ویوز حاصل کیے تھے اور 28 ملین پر پہنچنے سے قبل ہی گانے کی ویڈیو یوٹیوب کی جانب سے ڈیلیٹ کردی گئی۔

27 ملین ویوز حاصل کر نے والےچاہت فتح علی خان کے گانے ”اکھ لڑی بدو بدی“ کو کیوں ڈیلیٹ کردیا

مذکورہ گانے سے جہاں چاہت فتح کی مقبولیت میں اضافہ ہوا وہیں ماڈل وجدان راؤ کو بھی اسی گانے کی بدولت شہرت حاصل ہوئی۔

مگر بدقسمتی سے اسی گانے کے بعد خاتون ماڈل پر مشکل وقت آن پڑا اور ان کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلائی گئیں جس کا قصوروار وہ چاہت فتح کو قرار دے رہی ہیں۔

وجدان راؤ کے مطابق سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر کو ذومعنی رُخ دے کر گانے کی مشہوری کیلئے اسکینڈل تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ہتھکنڈوں کی وجہ سے ان کا ذہنی سکون برباد ہو گیا۔

پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں بدو بدی فیم گرل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری جو تصاویر وائرل ہورہی ہیں وہ میرے اکاؤنٹ پر پہلے ہی سے موجود تھیں جنہیں میں نے ہی پوسٹ کیا تھا مگر چاہت فتح علی خان کے کہنے پر ان تصاویر کو غلط انداز میں بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔

وجدان راؤ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ چاہت فتح علی خان کے گانے سے مجھے شہرت حاصل ہوئی اور یہ بات انہیں ہضم نہ ہوئی۔ انہوں نے سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی طرح کوئی سخت فیصلہ لیں۔

ماڈل نے مزید کہا کہ اس پریس کانفرنس کے بعد میری جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ اگر مجھے کسی قسم کا کوئی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار چاہت فتح علی خان ہوں گے۔

Chahat Fateh Ali Khan

Bado Badi

Viral Girl