Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

کیا تیرے بن سیزن 2 منسوخ کر دیا گیا ہے؟

پاکستانی ڈراموں کی اپ ڈیٹس کی ایک پوسٹ سے، بحث چھڑ گئی

”تیرے بن“ کے مداح سیزن 2 کا انتظار کر رہے ہیں، لیکن اس حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے.

وہاج علی مایا علی کے ساتھ اپنے آنے والے جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جبکہ یمنا زیدی کا ”جینٹل مین“ پہلے ہی گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہو رہا ہے اور وہ اسامہ خان کے ساتھ ہم ٹی وی ڈرامہ سیریل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

چاہت فتح علی خان کا ’بدو بدی‘ کس نے ڈیلیٹ کروایا؟

ان تمام خبروں نے شائقین کو “تیرے بن کے سیزن 2 “کے بارے میں تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔ بہت سے لوگ فکر مند ہیں کہ آیا شو کا سیزن 2 منسوخ کردیا گیا ہے۔ پاکستانی ڈراموں کی اپ ڈیٹس نے اس حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی جس پر بحث چھڑ گئی اور تیرے بن سیزن 2 کے بارے میں بات شروع ہوگئی۔

”تیرے بن“ کے مداحوں کا خیال تھا کہ سیزن 2 2025 میں آئے گا کیونکہ یمنا زیدی نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس سال ”تیرے بن سیزن 2“ کی شوٹنگ کریں گی۔ کچھ مداحوں نے کہا کہ اسے منسوخ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ پروڈیوسروں نے اس کے بارے میں باضابطہ اعلان کیا ہے.

جیو ٹی وی کا مشہور ڈرامہ سیریل ”تیرے بن“ بے مثال کامیابی اور شہرت حاصل کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ ڈرامہ جیو ٹیلی ویژن کی پریزنٹیشن تھی، جسے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا تھا۔ ڈرامے کی ہدایتکاری سراج الحق نے کی تھی اور اسے نوران مخدوم نے لکھا تھا۔ اسد قریشی اور عبداللہ کادوانی اس گرینڈ شو کے پروڈیوسر تھے۔

”تیرے بن“ نے پاکستانی شوز کی مقبولیت اور ریٹنگ کے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیے تھے۔ اس ڈرامے کو اب تک یوٹیوب پر 3 ارب سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

دسمبر 2024 میں ، ”تیرے بن“ کی ٹیم نے وہاج علی اور یمنی زیدی کی تصاویر کے ساتھ “تیرے بن سیزن 2 “کا باضابطہ اعلان کیا۔ ویسے، مداح ان کے اعلان سے کافی مایوس تھے، کیونکہ وہ آنے والے ڈرامہ سیریل کے ٹیزر یا ٹریلر کی توقع کر رہے تھے۔

entertainment

lifestyle

showbiz

Pakistani drama