Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

کیا کینیڈا بھی آج پاکستان کو ہراکر ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کرسکتا ہے؟

پاکستان اور کینیڈا کی ٹیمیں آج نیویارک میں شام 7:30 بجے ٹکرائیں گی
شائع 11 جون 2024 12:30pm

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کو اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے آج کینیڈا کو لازمی شکست دینا ہوگی تاہم کینیڈا کے پاس بھی قومی ٹیم کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کرنے کا سنہری موقع ہے۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم میزبان امریکا کے ہاتھوں سپر اوور کی شکست اور پھر روایتی حریف بھارت کے خلاف ایک آسان ہدف حاصل نہ کرنے کا غم ابھی پوری طرح بھلا نہیں پایا ہے کہ آج اسے ایک اور چینلج درپیش ہے۔

تاہم پاکستانی ٹیم کے پاس اب پیچھے دیکھنے کا وقت نہیں ہے، ٹی20 ورلڈ کپ 2022 کا فائنل کھیلنے والی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنے سفر جاری رکھنا چاہتی ہے تو اسے کینیڈا کے خلاف واپس ٹریک پر آنا ہوگا۔

پاکستان ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج میں آج نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنا تیسرا میچ کینیڈا کے خلاف کھیلے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکستوں کے بعد قومی کرکٹرز کی تنخواہیں موضوع بحث بن گئیں

یاد رہے کہ کینیڈا نے میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کو شکست دینے والی امریکی ٹیم کا بھرپور مقابلہ کیا تھا اور پھر آئرلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو 12 رنز سے شکست دی تھی، ایسے میں کینیڈا کرکٹ ٹیم کو شکست دینا پاکستان کے لیے زیادہ آسان نہیں ہوگا۔

پاکستان کو پہلے ہی معلوم تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کے صرف دو دن بعد اسے کینیڈا کا سامنا کرنا ہے، اور اگر پاکستان روایتی حریف بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاتا تو وہ امریکا سے شکست کا غم بھلاکر ایونٹ میں درست ٹریک پر گامزن ہوجاتا۔

کینیڈا پچھلے دونوں میچز میں اچھی کارکردگی دکھانے کے بعد پاکستان کو شکست دینے کے لیے پرامید ہے، اور وہ اس وقت ٹی20 ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل میں بھی 2 پوائنٹس کے ساتھ اپنے مدمقابل ٹیم پاکستان سے اوپر ہے۔

صائم ایوب کی شمولیت کا امکان

پچھلے دو میچز کھیلنے والے پاکستانی پلینگ الیون میں کوئی کھلاڑی انجرڈ نہیں ہوا تاہم، چند کھلاڑیوں کی مسلسل خراب کارکردگی کے باعث صائم ایوب کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے، وہ عثمان خان یا شاداب خان کی جگہ پلینگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔

بھارت سے شکست کے بعد میمز کا طوفان: جیتا ہوا میچ کیسے ہارتے ہیں، پاکستانی ٹیم سے سیکھیں’

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دی تھی، جب کہ اتوار کو ہونے والے میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 120 رنز کا آسان ہدف دیا لیکن قومی ٹیم کو اپنی سست بیٹنگ اور چند غلط فیصلوں کی وجہ سے 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان

canada

T20 World Cup

t20 cricket

ICC T20 World Cup

t20 world cup 2024

icc mens t20 world cup

PAKISTAN VS CANADA