Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی کے 100 دن پر فافن رپورٹ جاری، وزیر اعظم کتنے اجلاسوں میں شریک ہوئے ؟

پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل سست روی کا شکار رہا، فافن رپورٹ
شائع 11 جون 2024 09:48pm

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پاکستان کی 16ویں قومی اسمبلی کے 100 دن پر رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے صرف دو اجلاسوں میں شرکت کی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل سست روی کا شکار رہا، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر سے اسمبلی کی کارکردگی متاثر ہوئی، اجلاس میں شہریوں کی رسائی پر پابندیوں بھی کارکردگی پر اثر انداز ہوئی۔

فافن رپورٹ میں کہا گیا کہ ایوان میں اب بھی 26 ارکان کی کمی ہے، مجموعی طور پر ایوان نے 66 گھنٹے اور 33 منٹ پر محیط 23 اجلاس منعقد کئے۔

سینیٹ میں 4 ترمیمی بلز منظور، پی ٹی آئی کا ایوان سے واک آوٹ

اسپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی

رپورٹ کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے 84 فیصد کارروائی کی صدارت کی، پوائنٹس آف آرڈر نے پلینری کے 30 فیصد وقت کا استعمال کیا۔

National Assembly

ayaz sadiq

Free and Fair Election Network (FAFEN)