Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

کراچی : قربانی کے 2 کروڑ کے مویشی چھیننے والے 6 ملزمان گرفتار، 35 بچھڑے برآمد

پولیس کی بروقت کارروائی سے بیوپاری لاکھوں روپے کے نقصان سے بچ گیا
شائع 12 جون 2024 11:44pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی میں سائٹ سپرہائی وے پولیس نے سہراب گوٹھ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ کے مویشی چھین کر فرار ہونے والے 6 ملزمان گرفتار کرلیے، قبضے سے 35 بچھڑے بھی برآمد کیے گئے۔

پولیس کی بروقت کارروائی سے بیوپاری لاکھوں روپے کے نقصان سے بچ گیا۔ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان میں ظفر، شاہ مراد، پھنو، قادر بخش ، سعید احمد اورعثمان شامل ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق رحیم یار خان سے بیوپاری اپنے مویشی فروخت کے لیے لایا تھا، ملزمان نے ناردرن بائی پاس مویشی منڈی پر جانوروں کا سودا کرکے پیسے طے کرکے 4 لاکھ روپے ٹوکن دیا اور41 جانورلوڈ کروائے۔

ڈیلیوری کے دوران ملزمان گاڑیاں الاعظم اسکوائر کی طرف لے گئے ۔ اس دوران اسلحے کے زور پر بیوپاریوں کو زبردستی اتار دیا گیا۔

ملزمان تمام مویشی لے کر فرار ہوگئے اورایک باڑے پر کھڑے کردیئے۔ سائٹ سپرہائی وے پولیس کو کنٹرول پر اطلاع ملی تو ایس ایچ او ٹیم کے ہمراہ روانہ ہوئے اور کارروائی کرکے 35 بچھڑے برآمد کرلیے۔

کراچی : ڈاکوؤں نے قربانی کے جانور کو گولی مار دی

کراچی میں لٹیرے لاکھوں روپے مالیت کا قربانی کا جانور لے اُڑے

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے دیگر مال سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes

Maweshi Mandi