Aaj News

جمعہ, جولائ 19, 2024  
13 Muharram 1446  

متوقع بارشوں سے شہروں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ، وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو چوکس کردیا

ملک میں 29 اور 28 جون سے مون سون متوقع ہے، وزیراعلیٰ سندھ
شائع 15 جون 2024 04:29pm

وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں اربن فلڈ نگ کے حوالے سے اجلاس میں متوقع مون سون کے دوران اربن فلڈنگ کے حوالے سے تیاریاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ترجمان کے مطابق اس اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، سعید غنی، مخدوم محبوب ، میئر کراچی و دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں مون سون کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ کیا گیا۔

اس دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں 29 اور 28 جون سے مون سون متوقع ہے، اس کے علاوہ بھی بارشوں کے قوی امکانات ہیں جس سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اجلاس کا مقصد عید پر صفائی اور بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ کی تیاری کرنا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے اپنی اپنی بھرپور تیاری کریں۔

کمشنر کراچی حسن نقوی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی تو مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں بارشوں کی نکاسی کی 310 چوکنگ پوائنٹس ہیں۔

Urban flooding

CM Sindh Murad Ali Shah

Monsoon Karachi