Aaj News

بدھ, ستمبر 11, 2024  
06 Rabi ul Awal 1446  

دیرینہ دشمنی پر 13 افراد کی ایک شخص پر فائرنگ، ویڈیو بھی بناتے رہے

قتول کی بیوی کی مدعیت میں 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
شائع 17 جون 2024 08:32am

حافظ آباد کے علاقے چاہ چورہ میں 13 مسلح ملزمان نے دیرینہ دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے انور ملاح نامی شخص کو قتل کردیا۔

ملزمان نےعلاقے میں دہشت پھیلانے کی غرض سے مقتول کی لاش پر فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

تھانہ جلالپور بھٹیاں کی پولیس نے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

خیبر : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ انور ملاح کی امیر ملاح گروپ سے دشمنی چلی آرہی تھی، جس پر اس کے مخالفین نے اس پر اس وقت دھاوا بول کر فائرنگ کی جب وہ دریا کے کنارے بیلے میں کام کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں اور تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

hafizabad

Anwar Mallah