Aaj News

بدھ, جولائ 17, 2024  
10 Muharram 1446  

ثانیہ مرزا کی بھارتی کرکٹر سے شادی کی خبریں، تاریخ بھی آگئی؟

شادی کی خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی
شائع 20 جون 2024 05:32pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

مقبول بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جن کی شعیب ملک سے چند ماہ قبل علیحدگی کی خبر سامنے آئی تھی۔ ثانیہ اور شعیب کی طلاق کی تصدیق ٹینس اسٹار کے والد نے سوشل میڈیا پر کی تھی۔

دوسری جانب بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی جو اپنی ایڑی کی انجری کے باعث انڈین کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں، ان کی سابقہ اہلیہ کے الزامات کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ کو طلاق دی دی تھی۔

ثانیہ مرزا نے شعیب سے طلاق کی تفصیلات جاری کردیں

اب بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بہت جلد ٹیسٹ کرکٹر محمد شامی سے شادی کرنے والی ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ ٹائمز ناؤ اور زوم کے مطابق ثانیہ مرزا اور محمد شامی 20 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

شادی کی اِن خبروں پر ثانیہ مرزا اور محمد شامی طرف سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی تاریخ کا انکشاف کرنے والے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس خبر کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ ثانیہ اور محمد شامی کی شادی کی افواہیں دو دن سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کا ایک بیٹا ازہان مرزا ہے جو اپنی ماں کے ساتھ ہی رہتا ہے۔

Sania Mirza

mohammad shami

wedding news

indian media claiming