Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھر پر چھاپہ، عمر ایوب کو گرفتاری سے کس نے بچایا؟ اہم انکشاف

بڑی مداخلت کے بعد میانوالی پولیس عمر ایوب کے گھر سے روانہ ہو گئی
شائع 08 جولائ 2024 04:24pm

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی گرفتاری کیلئے میانوالی میں ان کے گھر پولیس کے چھاپے کے معاملے میں اہم انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمر ایوب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وجہ سے گرفتاری سے بچے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے عمر ایوب کے گھر چھاپا مارا تو عمر ایوب نے فوری طور پر اسپیکر ایاز صادق کو آگاہ کیا۔

عمر ایوب سرگودھا میں انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچ گئے

عمر ایوب کی اطلاع کے بعد ایاز صادق نے پولیس کوانہیں گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی۔

اسپیکر نے پولیس کو ہدایت کی کہ کسی رکن قومی اسمبلی کو اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کیا جائے۔

ایاز صادق کی مداخلت کے بعد میانوالی پولیس عمر ایوب کے گھر سے روانہ ہو گئی۔

speaker national assembly

umar ayub

ayaz sadiq