Aaj News

جمعرات, اکتوبر 10, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

محرم الحرام: ملک بھر کے شعلہ بیان مقررین اور ذاکرین کا پنجاب میں داخلہ بند

مقرر اور ذاکرین کا پنجاب میں 15 روز کے لیے داخلہ بند کیا گیا ہے، پنجاب حکومت
شائع 13 جولائ 2024 06:26pm

محرم الحرام میں امن امان برقرار رکھنےکے لیے پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا ۔ پنجاب نےملک بھرسے شعلہ بیان مقرراور ذاکرین کا پنجاب میں داخلہ بند کردیا۔

ملک بھرسے درجنوں شعلہ بیان مقرر اور ذاکرین کی پنجاب میں قیام اور تقاریر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، شعلہ بیان مقرر اور ذاکرین کا پنجاب میں 15 روز کے لیے داخلہ بند کیا گیا ہے۔

صوبہ سندھ سے 15 مقرر اور ذاکرین کا داخلہ پنجاب میں بند ہوگا، اسد طالب جوہری ،امین شہدی ،شہنشاہ نقوی سمیت متعدد شعلہ بیان مقرر اور ذاکرین کا پنجاب میں داخلہ بند ہے ۔

کے پی سے 7 شعلہ بیان مقرر اور ذاکرین مفتی کفایت اللہ ،خلیل احمد سراج سمیت دیگرپانچ کا ، اسلام آباد سے 4 شعلہ بیان مقرر اور ذاکرین مولانا عبدالعزیزاورسخاوت علی سمیت دیگرکا جبکہ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان سے ایک ایک شعلہ بیان مقرر اور ذاکرین کا داخلہ پنجاب میں ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

Punjab Government

محرم

9th and 10th Muharram