Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایبٹ آباد : شہریوں کو زخمی کرنیوالے چیتے کو پکڑ لیا گیا

چیتے کے حملے میں ایک خاتون اور 2 مرد زخمی ہوئے
شائع 06 اگست 2024 08:10pm
فوٹو۔۔۔اے ایف پی / فائل
فوٹو۔۔۔اے ایف پی / فائل

ایبٹ آباد میں چیتے کے حملے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد علاقہ مکینوں نے چیتے کو پکڑ لیا۔

چیتے نے تھانہ بکوٹ کی حدود بیروٹ میں شہریوں پر حملہ کرکے انھیں زخمی کیا۔ حملے میں زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔

چیتے کے حملے کے دوران شور شرابہ مچ گیا اور لوگ جمع ہوگئے، جس کے بعد چیتے کو پکڑ لیا گیا۔

ڈیرہ بگٹی: ایک اور نایاب نسل کے تیندوے کو دیہاتیوں نے مار ڈالا

ذرائع کے مطابق مقامی افراد کی جانب سے چیتے پر پتھراؤ کیا گیا، جس کی وجہ سے چیتا زخمی ہوا، اور پھر اسے پکڑ کر باندھ دیا گیا۔

آزاد کشمیر میں تیندوا درخت سے لٹک کر مر گیا

واقعے کی اطلاع پر پولیس اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔

Abbottabad

Cheetah

leopard

animal