Aaj News

پیر, ستمبر 09, 2024  
04 Rabi ul Awal 1446  

بھارتی ریسلر فائنل کیلئے نا اہل قرار دیے جانے پر بے ہوش، اسپتال میں داخل

ونیش پھوگاٹ کو 50 کلو کیٹیگری میں امریکی ریلسر سارہ سے مقابلہ کرنا تھا، وزن 150 گرام زیادہ نکلا
اپ ڈیٹ 07 اگست 2024 02:21pm

**بھارت کی اسٹار ریسلر ونیش پھوگاٹ میں پیرس اولمپکس میں 50 کلو گرام کی کیٹیگری میں فائنل کے لیے نااہل قرار پائی ہے۔ فائنل کی صبح اس کا وزن 150 گرام زیادہ نکلا۔ ونیش پھوگاٹ کا مقابلہ امریکا کی سارہ ہِلڈ برائٹ سے تھا۔ نا اہل قرار دیے جانے پر ونیش پھوگاٹ بے ہوش ہوکر گرپڑی۔ معلوم ہوا ہے کہ اُس نے وزن کم کرنے کے لیے مسلسل 24 گھنٹے ورزش کی تھی اور اس دوران پانی بھی نہیں پیا تھا۔ **

ونیش پھوگاٹ نے سیمی فائنل میں کیوبا کی یُسنیلِز گزمن کو ہرایا تھا۔ ذرائع نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ منگل کی رات وینش پھوگاٹ کا وزن 2 کلو گرام زیادہ تھا۔ اس نے کل پورا دن اور رات بھر جاگنگ اور ورزش کی تاکہ وزن کم ہو۔ ونیش پھوگاٹ نے رات بھی سائیکلنگ بھی کی۔ مقابلے سے وزن کراتے وقت اُس کی حالت بہت خراب ہوچکی تھی۔ نا اہلی کے اعلان پر اس کی حالت بگڑگئی اور فوراً اسپتال لے جانا پڑا۔

دی انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے آج پیرس کے وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے اس بات کی تصدیق کردی کہ وزن 150 گرام زیادہ ہونے کے باعث فائنل کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ونیش پھوگاٹ کا وزن کم کرانے کے لیے انڈین دستے نے رات بھر اس کی معاونت کی۔ وہ رات بھر دوڑتی رہی مگر پھر بھی چند گرامز کے باعث نا اہل قرار پائی۔

INDIAN WRESTLER DISQUALIFIED

VINESH PHOGAT

OVERWEIGHT BY 100 GRAMS

50 KG CATEGORY

FINAL TODAY