Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
11 Rabi ul Awal 1446  

مردان میڈیکل کمپلیکس کیلئے طبی آلات کی خریداری اور بھرتیوں پر پابندی عائد

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے چیئر پرسن بورڈ آف گورنرز کے نام مراسلہ جاری کردیا
شائع 08 اگست 2024 10:58am

مردان میڈیکل کمپلیکس کے لیے طبی آلات کی خریداری اور بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے چیئر پرسن بورڈ آف گورنرز کے نام مراسلہ جار ی کر دیا، مراسلے کے مطابق وزیر صحت نے ایمرجنسی ادویات کے علاوہ باقی ادویات کی خریداری پر پابندی عائد کردی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ مردان میڈیکل کمپلیکس میں تمام جاری بھرتیوں کو فوری طور پر روک دیا جائے، ادویات کی خریداری اور بھرتیوں میں استثنیٰ کے لیے وزیر صحت سے پیشگی منظوری ضروری ہوگی۔

مراسلے میں وزیر صحت خیبر پختونخوا کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

medical equipment

mardan medical complex