Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

چینی وفد نے گوادر اور حب میں پاکستان کا یوم آزادی منایا

چینی وفد میں اعلیٰ سطح کی قیادت کے عہدیدار بھی شامل
شائع 14 اگست 2024 11:44pm

چینی وفد نے گوادر اور حب میں پاکستان کا یوم آزادی منایا، چینی وفد میں اعلیٰ سطح کی قیادت کے عہدیدار بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر چینی وفد نے کہا کہ کسی بھی قوم کے لئے آزادی کا دن سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے، چینی وفد نے پاکستان کی سالمیت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

یوم آزادی : واہگہ بارڈر پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا

واضح رہے کہ بدھ کو ملک بھر میں جشن آزادی انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ ملک بھر میں ملی نغموں اور سبزہلالی پرچموں کی بہار آگئی۔

ملک بھر میں 77 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

دن کا آغاز نماز فجر میں ملکی ترقی اور یکجہتی کی خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21۔21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد کی گئیں۔

14th August

pak china relation

QUAID E AZAM Muhammad Ali Jinnah